ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی
کیپشن: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 5600 روپے کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح  10 گرام سونا 4801 روپے کمی سے 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے کا ہوگیا۔  عالمی مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر کمی سے 4258 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 171 روپے کمی سے 6837 روپے کی ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 147 روپے کمی سے 5861 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.71 ڈالر کمی سے 63.59 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News