ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔