ویب ڈیسک: UNGA میں بھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا، صدر ٹرمپ نے نئی دہلی کے مئی 2025 کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔
81ویں UNGA سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے مئی 2025 کی بھارت–پاکستان جنگ رکوانے میں مدد کی۔
ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ’’3 کروڑ جانیں، اور شاید اس سے بھی زیادہ، بچانے‘‘ کا کریڈٹ دیا۔ ٹرمپ کا یہ دعویٰ بھارت کے اس مسلسل مؤقف سے براہِ راست متصادم ہے کہ جنگ بندی کسی امریکی ثالثی کے بغیر بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست طے پائی تھی۔
نئی دہلی کے لیے بڑا سوال: اگر امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا تو امریکی صدر UNGA کے عالمی فورم پر بھی بار بار جنگ رکوانے کا کریڈٹ کیوں لے رہے ہیں؟