صدر اردوان کے مسئلہ کشمیر کے مؤقف پر بھارتی میڈیا کا پاکستان اور ترکیہ کیخلاف پروپیگنڈا

صدر اردوان کے مسئلہ کشمیر کے مؤقف پر بھارتی میڈیا کا پاکستان اور ترکیہ کیخلاف پروپیگنڈا
کیپشن: صدر اردوان کے مسئلہ کشمیر کے مؤقف پر بھارتی میڈیا کا پاکستان اور ترکیہ کیخلاف پروپیگنڈا

ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں و کشمیرعالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ترک صدراردوان کے مسئلہ کشمیر کے مؤقف پر بھارتی میڈیا نے پاکستان اور ترکیہ کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ 
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے مذاکرات اور اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے تحت حل پر زور دیا۔
ترکیہ طویل عرصے سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا آ رہا ہے۔ ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ قریبی سفارتی و اسٹریٹجک تعلقات ہمیشہ برقراررہے ہیں۔ 
ترک صدر اردوان بھی مختلف عالمی فورمز پر کشمیر کا معاملہ اٹھاتے رہتے ہیں۔
مئی 2025 کی بھارت– پاکستان محاذ آرائی میں بھی ترک صدراردوان نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا کھل کراظہار کیا۔ مسئلہ کشمیر 1948 سے اقوامِ متحدہ کے تاریخی ریکارڈ کا حصہ ہے اور اس سے متعلق سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں موجود ہیں۔ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کا سخت ردعمل کشمیر سے متعلق اقوامِ متحدہ کے تاریخی ریکارڈ کو ختم نہیں کرسکتا۔ بھارتی میڈیا اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کے کہ کشمیر کی حیثیت متنازع ہے۔

Watch Live Public News