پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات میں روزگار کے نئے مواقع

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات میں روزگار کے نئے مواقع
کیپشن: پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات میں روزگار کے نئے مواقع

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقیِ انسانی وسائل چوہدری سالک حسین اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے درمیان ملاقات میں افرادی قوت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چوہدری سالک حسین نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت، روزگار، پیشہ ورانہ تربیت اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

اماراتی قونصل جنرل نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اور مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر نے یو اے ای قونصلیٹ اور ویزا سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ویزا پراسیسنگ اور درخواست گزاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

Watch Live Public News