(ویب ڈیسک) علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا ہے کہ چھوٹے، نئے صوبوں کا قیام ، موثر حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ابتسام الہیٰ ظہیر نے کہا کہ ️ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی مختلف تجاویز زیرِ بحث ہیں، جن کا مقصد انتظامی نظام کو بہتر بنانا، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی آسان بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں سے دور دراز علاقوں کے مسائل کے حل، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ نئی انتظامی تقسیم عوامی اتفاقِ رائے اور معاشی و انتظامی ضروریات کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔