(ویب ڈیسک) چین نے ماحول دوست اور جدید فضائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے نئے الیکٹرک مسافر طیارے (CE-25A) کی انسانوں کے ہمراہ پہلی آزمائشی پرواز (Manned Flight) انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
ہفتے کے روز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے شہر بنژو (Binzhou) کی فضاؤں میں 10 ٹن وزنی اس الیکٹرک طیارے نے اڑان بھری، جس میں دو پائلٹس اور ایک فلائٹ ٹیسٹ انجینئر سوار تھے۔
مجموعی طور پر ایک گھنٹے سے کچھ کم دورانیے کے اس ٹیسٹ میں طیارہ 16 منٹ اور 38 سیکنڈ تک فضا میں بلند رہا اور اس نے 60.4 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
ڈیولپمنٹ ٹیم کے مطابق پرواز انتہائی ہموار رہی اور کارکردگی کے تمام پیمانے توقعات پر پورا اترے۔ اس سے قبل 2 فروری کو طیارے کی پہلی بغیر پائلٹ (Unmanned) پرواز بھی کی گئی تھی۔
طیارے کی رفتار، رینج اور تکنیکی صلاحیتیں:
کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا (COMAC) کا تیار کردہ CE-25A کمپنی کا پہلا کمرشل الیکٹرک طیارہ ہے، جسے بنیادی طور پر قریبی شہروں کے درمیان مختصر پروازوں (Inter-city hops) کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ طیارہ بیک وقت 19 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کی کروزنگ رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ، بلندی 2,400 میٹر اور ایک بار چارج ہونے پر رینج 400 کلومیٹر ہے۔
While the rest of the world is still debating EVs vs. gas cars, China just plugged in a 10-tonne passenger plane and took off! Meet COMAC’s CE-25A—China’s first full-scale, all-electric commercial aircraft: - 100% electric, zero jet fuel - 19 seats & 400 km range - 10 ducted fans embedded inside the wings (not your usual propellers) - Capable of both autonomous & piloted flight From a concept in 2023 to a successful first crewed flight yesterday in Shandong. https://t.co/seSVbWow1c
— China pulse ???????? (@Eng_china5) November 15, 2026
طیارے کے نام CE-25A میں "C" سے مراد چائنا اور کومیک، "E" سے مراد الیکٹرک پروپلشن (جو پروں کے اوپر نصب ڈکٹڈ فین سے چلتا ہے)، "25" سے مراد چین کے سخت 'پارٹ 25' فضائی معیار کی تکمیل، جبکہ "A" اس سیریز کے پہلے ماڈل کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ جدید طیارہ کومیک، دنیا کی سب سے بڑی بیٹری ساز کمپنی سی اے ٹی ایل (CATL)، شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اور دیگر شراکت داروں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔
طیارے کی 19 بغیر پائلٹ آزمائشی پروازیں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں، جس کے بعد ایوی ایشن ریگولیٹرز نے کمرشل سروس کی باضابطہ اجازت (Type Certificate) کے لیے اس کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔