آئی سی سی نے 2035 تک کے گلوبل ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے 2035 تک کے گلوبل ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی کرکٹ کے مستقبل کا جامع روڈ میپ پیش کرتے ہوئے 2035ء تک منعقد ہونے والے تمام گلوبل ایونٹس کے شیڈول، مجوزہ تاریخوں اور اہم ٹورنامنٹس کے کوالیفیکیشن کے طریقہ کار کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

2029 سے 2035 تک کے آئی سی سی میگا ایونٹس کا شیڈول:

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2029: 9 سے 28 اکتوبر 2029 تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030: 4 جولائی سے 4 اگست 2030 تک انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2031: 12 سے 16 جون 2031 تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2031: 9 سے 23 اکتوبر 2031 تک بھارت اور بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2032: 14 اکتوبر سے 14 نومبر 2032 تک ہوگا (میزبان وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2033: 9 سے 13 جون 2033 تک کھیلا جائے گا (وینیو کا اعلان بعد میں ہوگا)۔

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2033: 2 سے 23 اکتوبر 2033 تک منعقد ہوگی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2034: 6 جولائی سے 6 اگست 2034 تک شیڈول ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2035: 7 سے 11 جون 2035 تک کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2035: 2 اکتوبر سے 18 نومبر 2035 تک منعقد ہوگا۔

ورلڈ کپس کا کوالیفیکیشن فارمیٹ منظور:

آئی سی سی بورڈ نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے کوالیفیکیشن فارمیٹ کی بھی حتمی منظوری دے دی ہے۔

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے کوالیفائرز کا مکمل طریقہ کار:

مینز کوالیفائرز: 5 سے 13 فروری 2028 تک بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔

ویمنز کوالیفائرز: 26 فروری سے 5 مارچ 2028 تک امریکا میں منعقد ہوں گے۔

فارمیٹ اور طریقہ کار: اولمپکس کوالیفائرز میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس (4، 4 ٹیموں) میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر ٹیموں سے راؤنڈ رابن میچز کھیلے گی، جس کے بعد دونوں گروپس کی سرفہرست (فاتح) ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن فائنل میچ ہوگا اور فائنل جیتنے والی ٹیم لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

Watch Live Public News