انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

انڈر19 ایشیاکپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: انڈر19 ایشیاکپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف دیدیا

ویب ڈیسک: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

338 رنز کا ہدف بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان لکشیا رائے چاندنی 80 اور آریہ ویر سہواگ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ موہت الووا 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 مسقط میں جاری ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی بیٹرز نے اننگز کے آغاز ہی سے بھارتی بولرز پر دباؤ برقرار رکھا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالقادر اور عثمان خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولرز کو مشکلات سے دوچار کیا اور دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عبدالقادر 54 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنچری مکمل کی۔ وہ 111 گیندوں پر 107 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ دونوں بیٹرز پاکستان کی جانب سےٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت کی جانب سے کاویہ پریش پٹیل نے 4 جبکہ چگوروپتی وینکٹے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں۔ فائنل کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عثمان خان، حیام خان، عبدالقادر، احمد حسین، حسنین عباس، وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ اور علی رضا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور گروپ مرحلے میں بھی روایتی حریف بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ اب قومی ٹیم کی نظریں فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں۔

Watch Live Public News