(ویب ڈیسک) پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈٰزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے مقرر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے برقرار ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نیک قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے سے ہوگا ۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 14 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔