ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اوگرا (OGRA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 11 نومبر سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔