ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے 5 ہزار 723 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 55 سینٹ اضافے سے 52 ڈالر 45 سینٹ فی اونس ہوگئی۔