شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

 شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
کیپشن:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ دو جوان مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 16 خوارج ہلاک ہوگئے۔ علی خیل میں کارروائی کے دوران 12 خوارج مارے گئے، جن میں دو افغان باشندے بھی شامل ہیں، جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں دو، دو خوارج ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران دو بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں 43 سالہ حوالدار عصمت علی، ساکن صوابی، اور 32 سالہ نائیک آفتاب علی، ساکن مردان شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور باقی ماندہ خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



 

Watch Live Public News