انڈر19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

انڈر19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
کیپشن: انڈر19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ویب ڈیسک:  انڈر19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان انڈر 19 نے 139 رنز کا ہدف آسانی سے 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ حیام خان 69 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ عثمان خان 64 اور عبدالقادر8 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 31.4 اوورز میں 138 پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کےرضوان اللہ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے عبداللہ ال موہی نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔


 

Watch Live Public News