ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ نے میٹ ہینری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 244 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی اوپنرز نے 85 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اننگز میں ول ینگ کی 125 رنز کی شاندار اننگز اور ٹم سیفرٹ کے 58 رنز کی بدولت 333 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے عاقب نبی، گرنور برار اور اکشر پٹیل نے دو، دو جبکہ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم میٹ ہینری کے سامنے بے بس ہوگئی۔ انہوں نے پہلے ہی اوور میں روہت شرما، ویرات کوہلی اور کپتان شریاس آئر کو صفر پر آؤٹ کرکے بھارت کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا۔
بھارتی بیٹنگ لائن اس تباہ کن آغاز سے سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم صرف 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چھ، میتھیو فشر نے تین جبکہ کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز میں بھارت کو اب بھی 1-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔