آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

 آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آسٹریلوی بولرز کے سامنے بے بس ہوگئی اور صرف 131 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے 21 سالہ فاسٹ بولر مہلی بیئرڈمین نے ون ڈے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کپتان ہیری بروک، جو روٹ، ٹام بینٹن، جارڈن کاکس اور سیم کرن سمیت اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ صرف تین کھلاڑی 20 رنز کا ہندسہ عبور کرسکے۔

جواب میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو 23.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف تک پہنچا دیا۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں انگلینڈ سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گا۔

Watch Live Public News