کرکٹ آسٹریلیا کا بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ نہ کرانے کا فیصلہ

کرکٹ آسٹریلیا کا بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ نہ کرانے کا فیصلہ
کیپشن: کرکٹ آسٹریلیا کا بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ نہ کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی تحقیقات دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ کا کہنا ہے کہ ماضی کے معاملات دوبارہ کھولنے کا کوئی فائدہ نہیں، بورڈ کے نزدیک تحقیقات نئے سرے سے شروع کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔

ٹوڈ گرینبرگ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کے بجائے مستقبل پر توجہ دی جائے اور بورڈ کا بھی اس معاملے پر یہی واضح مؤقف ہے۔ ان کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی اس حوالے سے جلد اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق نئے انکشافات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماضی میں کی گئی تحقیقات سے مطمئن ہے۔

Watch Live Public News