دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیرِ اعظم پاکستان ،فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر 

دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیرِ اعظم پاکستان ،فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر 

(ویب ڈیسک)اُردن کے معروف تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی تازہ فہرست شائع کر دی گئی ہے، جس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

'جوائنٹ نمبر ون' میں شامل 4 عالمی رہنما:

ادارے کی جانب سے جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی مشترکہ طور پر پہلے نمبر (Joint Number One) پر رکھا گیا ہے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بنیادی وجہ قرار:

رپورٹ میں شامل خصوصی مضمون بعنوان 'جوائنٹ نمبر ون' میں رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے اس غیر معمولی فیصلے کی بنیادی وجہ تاریخی 'مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے'  کو قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News