آزاد کشمیر: اسلحہ لائسنس رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

آزاد کشمیر: اسلحہ لائسنس رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

(ویب ڈیسک)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے 5 نومبر 2026 کے نوٹیفکیشن میں توسیع کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں مقیم تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز، خواہ لائسنس کہیں سے بھی جاری ہوا ہو، اپنے قریبی تھانے میں لائسنس رجسٹر کرانے کے پابند تھے۔ ایس ایچ او یا ان کا نمائندہ کوائف درج کر کے رجسٹریشن سلپ دے گا اور روزانہ کی فہرست ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو بھجوائی جائے گی۔ رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں لائسنس منسوخ تصور ہوگا اور بغیر رجسٹرڈ لائسنس اسلحہ / گولہ بارود رکھنے پر گرفتاری اور اسلحہ ضبط ہوگا۔

14 نومبر 2026 کے نئے نوٹیفکیشن کے ذریعے صدر آزاد کشمیر نے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 21 نومبر 2026 مقرر کر دی ہے۔ باقی تمام شرائط و ضوابط برقرار رہیں گے۔ تمام تھانے روزانہ کی رپورٹ ڈپٹی کمشنرز و ایس پیز کو دیں گے جو یکجا رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گے۔

Watch Live Public News