آنر کا انوکھا ’روبوٹ فون‘ چین میں لانچ ، قیمت  جان کر حیران رہ جائیں گے

آنر کا انوکھا ’روبوٹ فون‘ چین میں لانچ ، قیمت  جان کر حیران رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک) آنر نے باضابطہ طور پر اپنا منفرد روبوٹ فون ( Robot Phone) چین میں لانچ کر دیا ہے، جس میں اسمارٹ فون کے اندر موٹرائزڈ گِمبل، مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سبجیکٹ ٹریکنگ اور سنیما فوکسڈ ویڈیو فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

اس غیر معمولی ہارڈویئر کے باوجود فون کی ابتدائی قیمت 9,999 چینی یوآن رکھی گئی ہے، جو ٹیکسز اور علاقائی قیمتوں کے بغیر تقریباً 1,090 پاؤنڈ یا 1,390 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

یہ آنر کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 4-DoF مکینیکل گِمبل براہِ راست فون کے اندر نصب کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کیمرہ صرف سافٹ ویئر کے ذریعے تصویر کو مستحکم کرنے کے بجائے جسمانی طور پر حرکت بھی کر سکتا ہے۔

2 مختلف ماڈلز:

روبوٹ فون(Robot Phone) کے دو ورژن متعارف کرائے گئے ہیں۔ 12GB RAM اور 512GB اسٹوریج والا ماڈل 9,999 یوآن جبکہ 16GB RAM اور 1TB اسٹوریج والا اعلیٰ ماڈل 12,999 یوآن میں دستیاب ہوگا۔

چین میں اس فون کے پری آرڈرز شروع ہو چکے ہیں، جبکہ باقاعدہ فروخت 18 اگست سے شروع ہوگی۔

ایسا فون جس کا کیمرہ خود حرکت کرتا ہے:

فون کی سب سے نمایاں خصوصیت آنر کا Titanium Agile Gimbal ہے، جو فون کے اندر ہی نصب ہے۔ آنر کے مطابق اس مکینزم کا حجم روایتی گِمبلز کے مقابلے میں 65 فیصد کم کیا گیا ہے، جبکہ اس کی ساختی مضبوطی میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

گِمبل موٹر فی سیکنڈ 360 ڈگری تک حرکت کر سکتی ہے، جس کی مدد سے ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران کیمرہ خود پین اور ٹِلٹ کر سکتا ہے۔

آنر نے اس مکینیکل سسٹم کے لیے کئی خصوصی شوٹنگ موڈز بھی متعارف کرائے ہیں، جن میں Tilt Lock، First Person View (FPV)، FPV Vertical اور AI SpinShot شامل ہیں۔

فون میں AI کی مدد سے سبجیکٹ ٹریکنگ( Subject Tracking) بھی موجود ہے، جو ویڈیو بناتے، لائیو اسٹریمنگ کرتے یا ویڈیو کال کے دوران صارف کو فریم میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فون آواز کے ذریعے بھی مطلوبہ سمت کا تعین کر سکتا ہے۔

صارف Gesture Controls کے ذریعے کیمرہ آرم کو باہر نکالنے اور ریکارڈنگ شروع کرنے جیسے کام بھی کر سکتے ہیں۔

سینما کیمرہ جیسا کیمرا سسٹم:

آنر نے اس فون کے کیمرہ سسٹم کو مزید پروفیشنل بنانے کے لیے معروف سنیما کیمرہ کمپنی ARRI کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس تعاون کے ذریعے امیج پروسیسنگ اور فلم پروڈکشن ورک فلو کی کچھ ٹیکنالوجیز فون میں شامل کی گئی ہیں۔

مرکزی کیمرہ 200MP Agile Gimbal Camera ہے، جس میں 1/1.28 انچ سینسر اور f/1.6 اپرچر موجود ہے۔ اس کے ساتھ 2.7x آپٹیکل زوم والا 200MP پیرسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 122 ڈگری فیلڈ آف ویو والا 50MP الٹرا وائیڈ کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔

مرکزی کیمرہ ARRI CINEMA Mode میں 10-bit ARRI LogC3 ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ فون میں ARRI Wide Gamut 3 اور ARRI Looks بھی سپورٹ کیے گئے ہیں۔

آنر کے مطابق اس کا امیج پروسیسنگ پائپ لائن 14-bit 4:4:4 ڈیٹا کے ساتھ کام کرتا ہے اور پروسیسنگ کے بعد 10-bit LogC3 اور 4:2:2 ویڈیو آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے۔

دیگر اہم خصوصیات:

روبوٹ فون (Robot Phone) میں Qualcomm Snapdragon 8 Elite Gen 5 چپ سیٹ، 7,060mAh بیٹری، 120W وائرڈ اور 50W وائرلیس چارجنگ شامل ہے۔

اس میں 6.31 انچ LTPO OLED ڈسپلے دیا گیا ہے، جو 1Hz سے 120Hz تک ریفریش ریٹ تبدیل کر سکتا ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنس 6,800 نٹس تک پہنچتی ہے۔

آنر روبوٹ فون (Honor Robot Phone) چین میں 18 اگست سے دستیاب ہوگا۔ تاہم، کمپنی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ منفرد اسمارٹ فون چین سے باہر دیگر مارکیٹس میں بھی لانچ کیا جائے گا یا نہیں۔

Watch Live Public News