ملک بھر میں سونے کی نئی قیمت کیا؟ اہم خبر

 ملک بھر میں سونے کی نئی قیمت کیا؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے اور چاندی کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ12ہزار136روپے جبکہ 10گرام سونے کے نرخ 3لاکھ53ہزار340روپے پر برقرار ہیں ۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 3896ڈالر پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 120 روپے کمی سے 5368روپے کی ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے کمی سے 4602 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.20 ڈالر کمی سے 48.90 ڈالر فی اونس  ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کیساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔100انڈیکس1454پوائنٹس اضافے سے 168018پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بیک وقت 2نفسیاتی حدیں بحا ل ہوئیں۔آج44کروڑ34لاکھ حصص کے سودے 17ارب روپے میں طے ہوئے ۔

بازار حصص میں دن بھر 568کمپنیوں کا کاروبار ہوا،137کمپنیوں کے بھاو میں اضافہ جبکہ 319 کے دام گھٹ گئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انڈیکس 166564پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سفارتی پیش رفت کی امید نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔

Watch Live Public News