(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 5100روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ20ہزار536روپے ہو گئی جبکہ 4373روپے کمی سے 10گرام سونے کے نرخ 3لاکھ60ہزار541روپے ہو گئے۔
عالمی مارکیٹ میں 51ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 3980روپے پر آ گئی۔
ادھر 238روپے کمی سےایک تولہ چاندی کے نرخ 5530روپے ہو گئے جبکہ 10 گرام چاندی 204 روپے کمی سے 4741 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.38 ڈالر گھٹ کر 50.52 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔