ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت برقرار جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ25ہزار636روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح 10گرام سونے کے نرخ 3لاکھ64ہزار 914روپے پر برقرار رہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4031ڈالر پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب 86روپے کی کمی سے چاندی کی 1تولہ قیمت 5768روپے پر آ گئی ہے۔ 10 گرام چاندی 73 روپے کمی سے 4945 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 52.90 ڈالر فی اونس پر ٹرید کر رہی ہے۔