پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News