ویب ڈیسک: بھارتی ٹی وی اداکار انوج ٹھاکر نیند کے دوران دورہ پڑنے کے باعث 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کا انتقال 27 اکتوبر کو ہوا، جبکہ ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار روپیش سونار نے 30 اکتوبر کو انسٹاگرام پر تعزیتی پیغام کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی۔
روپیش سونار کے مطابق انوج ٹھاکر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ انہیں نیند میں دورہ پڑا تھا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔
انوج ٹھاکر نے ’دھوم مچاؤ دھوم‘، ’بندھن سات جنموں کا‘ اور ’ماہی ساگر‘ سمیت متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔