ویب ڈیسک: بھارت کی مشہور کرائم سیریز ’ سی آئی ڈی‘ کے خالق بی پی سنگھ 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار برجیندر پال سنگھ منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔
ان کے انتقال کی تصدیق فلم ساز اشوک پنڈت نے انسٹاگرام پر کی۔ انہوں نے بی پی سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مشہور کرائم شوز ’ سی آئی ڈی‘ اور ’آہٹ‘ نے ناظرین کو طویل عرصے تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا، جبکہ ان کا کام آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔
بی پی سنگھ کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔