سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح  10 گرام سونا 9259 روپے کمی سے 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر کم ہوکر 3872 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

دوسری جانب، چاندی فی تولہ 142 روپے سستی ہوکر 5388 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 122 روپے کم ہوکر 4619 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.42 ڈالر کمی سے 49.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News