ویب ڈیسک: حکومت نے بینکوں میں یومیہ نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی ہے۔ اب یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد کی نقد ٹرانزیکشن کی رپورٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (FMU) کو دینا ہوگی۔
منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔
حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسدادِ منی لانڈرنگ کے نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔