ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون مارکیٹ میں آگیا، قیمت 2 ہزار ڈالر مقرر

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون مارکیٹ میں آگیا، قیمت 2 ہزار ڈالر مقرر
کیپشن: ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون مارکیٹ میں آگیا، قیمت 2 ہزار ڈالر مقرر

ویب ڈیسک: ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون ’ آئی فون ڈیو‘ دنیا بھر کے منتخب اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

 تقریباً 2 ہزار ڈالر قیمت کے اس فون کی محدود دستیابی کے باعث خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ لانچ کے موقع پر ماضی کے آئی فونز کے مقابلے میں جوش و خروش بھی نسبتاً کم دکھائی دیا۔ سنگاپور، شنگھائی، لندن اور سان فرانسسکو سمیت مختلف شہروں میں فون کی طلب دیکھی گئی، تاہم اسٹورز کے باہر طویل قطاریں اور رات بھر انتظار کرنے والے خریداروں کی تعداد کم رہی۔

سام سنگ اور ہواوے کئی برس سے فولڈ ایبل فونز فروخت کر رہے ہیں۔ اب ایپل کی اس مارکیٹ میں آمد کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ فون کی کامیابی کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنَس کے لیے بھی ایک اہم امتحان ہوگی۔

ایپل نے فی صارف زیادہ سے زیادہ دو فونز کے پری آرڈر کی اجازت دی ہے، جبکہ بعض ممالک میں خریداری صرف آن لائن آرڈر دینے والے صارفین تک محدود رکھی گئی۔ سڈنی میں فون کی فروخت شروع ہونے سے قبل اسٹور کے باہر خریداروں کی قطاریں لگ گئیں۔

آسٹریلیا میں ایک خریدار نے 512 جی بی اسٹوریج والا فون 3,899 آسٹریلوی ڈالر میں خریدا، جو تقریباً 2,734 امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فون مہنگا ہونے کے باوجود انہوں نے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی شہر آسٹن میں ایپل کے سی ای او جان ٹرنَس نے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر صارفین کا استقبال کیا، جبکہ نیویارک کے ففتھ ایونیو اسٹور پر بھی خریداروں کا ہجوم دیکھا گیا۔

Watch Live Public News