(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج اور اچھی خبر ملے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے کی صورت حال کی وجہ سے دنیا مشکل وقت سے گزر رہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج اور اچھی خبر ملی گی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے.
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پر ناجائز منافع خوری کی گئی، وزیر اعظم کی ہدایت واضح ہیں کہ کمزور طبقے کو سہولت فراہم کی جائے،گیس کنکشن ایک کروڑ ہیں باقی عوام ایل پی جی استعمال کرتے ہیں،حکومت کی کوشش ہے عوام کو جتنا ہوسکتا ہے ریلیف دیا جائے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ اپنی معاشی صورت حال کے پیش نظر عوام کو ریلیف کےلیے اقدامات کیے، عوام کو ریلیف اسکیم کے تحت 130 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔