افغان فریڈم فرنٹ کا شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ کی پیشکش پر دوٹوک جواب

افغان فریڈم فرنٹ کا شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ کی پیشکش پر دوٹوک جواب

(ویب ڈیسک ) افغان فریڈم فرنٹ  نے شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ کی پیشکش پر دوٹوک جواب دے دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کے سپریم لیڈر شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ نے مخالفین کو وطن واپسی اور اقتدار میں شراکت کی دعوت دی۔ افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء  نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی دعوت پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے پیشکش کو مسترد کردیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل یاسین ضیاء کے مطابق اقتدار میں شراکت کی دعوت مزاحمت کے بڑھتے عسکری دباؤ کا نتیجہ ہے، جنرل یاسین ضیاء نے واضح کیا کہ افغان فریڈم فرنٹ افغان عوام کی آزادی اور مساوی حقوق کے لیے لڑ رہا ہے۔

جنرل یاسین ضیاء  کا کہنا ہے کہ افغان فریڈم فرنٹ کی جدوجہد کا مقصد افغان عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دلانا ہے۔

جنرل یاسین ضیاء کا مؤقف ہے کہ افغان عوام کو اپنے مستقبل اور حکمرانی کے نظام کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News