7 نومبر کے اجتماعات پر جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

7 نومبر کے اجتماعات پر جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

(ویب ڈیسک ) 7 نومبر کے اجتماعات پر جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کردلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 1212/26 درج ، مقدمے میں قاری افتخار حسین سمیت 200 سے زائد افراد نامزد کیے گئے ہیں ۔ ایف آئی آر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سڑکیں بند کرنے کے الزامات ہیں ۔

جے یو آئی کارکنوں پر پولیس کے فرائض میں مداخلت اور اہلکاروں سے تصادم کے الزامات ہیں ۔ جے یو آئی (ف) کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کا نام بھی متعلقہ قانونی کارروائی میں شامل ہے۔

مفتی ابرار احمد کے خلاف وارنٹ کی تعمیل کے لیے پولیس  نے کارروائی کی، پولیس مسجد فاروقِ اعظم، آئی نائن فور میں پہنچے جہاں   پولیس نے مقدمہ نمبر 1212/26 سے متعلق مفتی ابرار احمد کے وارنٹ کی تعمیل کی۔

جے یو آئی (ف) کے 7 نومبر کے اجتماعات سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہیں ۔ مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، راستوں کی بندش اور پولیس سے تصادم کے الزامات شامل ہیں ۔

Watch Live Public News