(ویب ڈیسک ) سونے کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے، فی سونا 4 لاکھ کی سطح سے مزید نیچے آگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3700 روپے کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا 3172 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے پرآگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کم ہوکر 3727 ڈالر کا ہوگیا۔
اسی طرح فی تولہ چاندی 43 روپے کمی سے 5005 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 37 روپے کمی سے 4290 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 45.27 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔