سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ ہزاروں روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد  نئی قیمت 3 لاکھ  98 ہزار 936 روپے پر آگئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 8,573 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 342,023 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

 دریں اثنا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 100 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 3,764 ڈالر پر آ گئی ہے۔

Watch Live Public News