پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
کیپشن: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، اکتوبر 2026 میں برآمدات 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد جبکہ ستمبر کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2025-26 میں بھی آئی ٹی برآمدات کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جو 4 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس دوران سالانہ بنیادوں پر 20.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
 

Watch Live Public News