سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد اس کی  نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 139 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 35 ڈالر کا ہو گیا۔

Watch Live Public News