امریکا: نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار کو شکست دیککر الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی نشست جیت لی

امریکا: نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار کو شکست دیککر الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی نشست جیت لی
کیپشن: امریکا: نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار کو شکست دیککر الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی نشست جیت لی

ویب ڈیسک: امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار کو شکست دے کر ریاستی سینیٹ کی نشست جیت لی اور سینیٹر منتخب ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کے مقابلے میں 57 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی حریف امیدوار 43 فیصد ووٹ لے سکیں۔

نبیلہ سید 2022ء میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں۔ اب انہوں نے ریاستی اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر کامیابی سے طے کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید کے والدین 1980ء کی دہائی میں بھارت کے شہر حیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

انتخابی مہم کے دوران مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کا معاملہ بھی زیرِ بحث رہا۔ نبیلہ سید نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈیٹا سینٹرز کے باعث بجلی کے اضافی اخراجات عام صارفین پر منتقل نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے ڈیٹا سینٹرز سے پیدا ہونے والے شور اور ماحول پر ان کے ممکنہ اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Watch Live Public News