1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کے خوش نصیبوں کا اعلان

1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کے خوش نصیبوں کا اعلان

(ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز (قومی بچت) کے زیرِ اہتمام حیدرآباد اور فیصل آباد کے مراکز میں پیر کے روز 1500 روپے اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی منعقد ہوئی، جس کے بعد دونوں کیٹیگریز کے خوش نصیب فاتحین کے نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

دونوں مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کی تفصیلات درج ذیل ہیں.

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے نتائج:

پہلا انعام (30 لاکھ روپے): یہ بڑا انعام پرائز بانڈ نمبر 290479 کے نام رہا۔

دوسرا انعام (10 لاکھ روپے فی کس): 10، 10 لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات درج ذیل تین خوش نصیب بانڈ ہولڈرز کے حصے میں آئے:

699105

780676

839522

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے نتائج:

پہلا انعام (7 لاکھ روپے): اس کیٹیگری کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 466105 نے اپنے نام کیا۔

دوسرا انعام (2 لاکھ روپے فی کس): 2، 2 لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات درج ذیل تین جیتنے والے بانڈز کے نام رہے:

257675

395796

788581

نیشنل سیونگز حکام کے مطابق قرعہ اندازی کے نتائج کی مکمل فہرستیں متعلقہ مراکز اور سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Watch Live Public News