نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم

 نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم
کیپشن:  نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا قیام آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ منصوبے سے بالخصوص خواتین سمیت لاکھوں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی پارک میں انکیوبیشن سینٹرز، اختراعی سرگرمیوں اور نئے کاروبار کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد چاروں صوبوں میں مزید ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

شہباز شریف کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے زراعت، صنعت، معدنیات اور سرکاری شعبوں میں استفادہ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی بنیاد 2017 اور 2018 میں رکھی گئی تھی، تاہم بعد میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والی ٹیم اور متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News