وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
کیپشن: وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں اہم قانونی ترامیم کی منظوری دی گئی۔

بیان کے مطابق ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کا مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی گئی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی امور کا تعین کرنا ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق یہ ترمیم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ضروری قانونی اقدامات کا حصہ ہے۔

ترمیم شدہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ کا مسودہ بھی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News