سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکٹر کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعظم ، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈکی شرکت

سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکٹر کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعظم ، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈکی شرکت

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ   کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ آرمی ریس کورس گراؤنڈ ، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور  کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل  سید عامر رضا نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے طمابق سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سرونگ اور ریٹائرڈ سول وعسکری حکام نے  بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Watch Live Public News