(ویب ڈیسک) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج جاری کردیے گئے۔خصوصی امیدواروں کے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کی ہدایات پر نتائج جاری کیے گئے۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات جاری کردیں۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے،طلبہ بی آئی ای کے کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
سائنس پری میڈیکل گروپ کے ٹکرزکامرس پرائیویٹ گروپ کے ایک ہزار 413 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے 628 امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج جاری کردیے گئے،آرٹس ریگولر گروپ میں 11 ہزار 171 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،آرٹس ریگولر گروپ کے 10 ہزار 678 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،آرٹس ریگولر گروپ کے 3 ہزار 748 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
آرٹس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔آرٹس پرائیویٹ گروپ میں ایک ہزار 702 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،آرٹس پرائیویٹ گروپ کے ایک ہزار 623 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،آرٹس پرائیویٹ گروپ کے 692 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
خصوصی امیدواروں کے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج بھی جاری کردیے گئے۔ نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبر لینے والا امیدوار ان گریڈڈ قرار پائے گا۔40 فیصد سے کم نمبر لینے والے امیدوار کو متعلقہ پرچے میں کامیاب تصور نہیں کیا جائے گا،ان گریڈڈ قرار پانے والے امیدوار کو متعلقہ پرچے کا امتحان دوبارہ دینا ہوگا۔دوبارہ امتحان کے لیے امیدوار کو دیگر مقررہ شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔
سائنس گروپس کے اختیاری مضامین کی ای اسسمنٹ جدید نظام کے تحت کی گئی۔امتحانی نتائج کے لیے او ایم آر اور ای مارکنگ سسٹم استعمال کیا گیا۔جدید ای اسسمنٹ نظام کے تحت جوابی پرچوں کی جانچ کی گئی۔
امیدوار اپنے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ نتائج دیکھنے کے لیے گوگل پلے اسٹور سے بی آئی ای کے کی آفیشل ایپ انسٹال کی جاسکتی ہے۔