(ویب ڈیسک ) کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا۔
ایوان صدر میں کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر او سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرنائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ ، وفاقی وزراء سمیت اعلی حکام بھی موجود ہیں ۔
صدر آصف علی زرداری نے جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیارز ملٹری سے نوازا۔