ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے مفتی ابرار کی گرفتاری کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی سینئر قیادت سے مسلسل رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے جے یو آئی (ف) کی قیادت سے مفتی ابرار کی گرفتاری میں تعاون کی درخواست کی ہے، جبکہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ سمیت پارٹی کی سینئر قیادت سے متعدد بار رابطہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی قیادت نے پولیس کو تعاون کی زبانی یقین دہانی کرائی، تاہم اس یقین دہانی کے باوجود تاحال عملی طور پر کوئی تعاون سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق مفتی ابرار اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں پولیس کو مطلوب ہیں۔