ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا (OGRA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 357 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔