سندھ کے نوجوانوں کے لیے عالمی فری لانسنگ مارکیٹ کے دروازے کھل گئے

سندھ کے نوجوانوں کے لیے عالمی فری لانسنگ مارکیٹ کے دروازے کھل گئے
کیپشن: سندھ کے نوجوانوں کے لیے عالمی فری لانسنگ مارکیٹ کے دروازے کھل گئے

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کردیا، جس کے ذریعے بین الاقوامی منصوبوں تک رسائی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق پلیٹ فارم پر روزانہ بین الاقوامی فری لانسنگ منصوبے دستیاب ہوں گے، جبکہ ایک خصوصی ٹیم عالمی منصوبوں کے حصول کے لیے بولیاں جمع کرائے گی۔ کامیاب ہونے والے منصوبے سندھ کے فری لانسرز، ماہرین اور کاروباری اداروں کو دیے جائیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو گھر بیٹھے عالمی مارکیٹ میں کام اور غیر ملکی آمدنی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فری لانسنگ میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے خصوصی فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت خواتین گھر بیٹھے کام کرسکیں گی۔

ان کے مطابق اس منصوبے سے صوبے میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی۔
 

Watch Live Public News