محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
کیپشن: محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا؛ اس کارکردگی کی بدولت انہیں 'مین آف دی میچ' اور 'مین آف دی سیریز' دونوں اعزازات سے نوازا گیا۔

انہوں نے دو میچوں کی اس سیریز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد رواں سال 14 ٹیسٹ اننگز میں ان کی وکٹوں کی کل تعداد 39 ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کے جوش ٹنگ 14 اننگز میں 33 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اتنی ہی اننگز میں 32 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Watch Live Public News