گلین فلپس ایک ہی سال میں بھارت کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بن گئے

گلین فلپس ایک ہی سال میں بھارت کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بن گئے
کیپشن: گلین فلپس ایک ہی سال میں بھارت کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بن گئے

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہی سال کے دوران سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کردی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے جبکہ عالمی کرکٹ کے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

گلین فلپس نے یہ اعزاز ویلنگٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 118 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ اس سے قبل وہ رواں سال جنوری میں بھارت کے خلاف ون ڈے میں 106 اور اکتوبر میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں 107 رنز بنا چکے تھے۔

اس سے پہلے سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف تینوں فارمیٹس میں ایک ہی سال کے دوران سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 70 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم گلین فلپس اور ہنری نکولز نے چھٹی وکٹ کے لیے 216 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ فلپس 118 جبکہ نکولز نے بھی سنچری اسکور کی۔


 

Watch Live Public News