سلواوور ریٹ کی وجہ سے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 فتوحات کے مساوی 24 پوائنٹس ضائع

سلواوور ریٹ کی وجہ سے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 فتوحات کے مساوی 24 پوائنٹس ضائع

(ویب ڈیسک ) سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں فتح نے ریڈ بال کرکٹ میں تسلسل کی تلاش میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم کو کچھ حوصلہ ضرور دیا ہے، تاہم اس کامیابی کے پس منظر میں ایک انتہائی تشویشناک پہلو سامنے آیا ہے؛ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے جاری سائیکل میں سلو اوور ریٹجرمانوں کے باعث پاکستان کو اب تک 24 قیمتی پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو دو ٹیسٹ میچ جیتنے کے مساوی ہیں۔

تین مختلف سیریز اور کنڈیشنز میں 24 پوائنٹس کی کٹوتی:

تشویشناک امر یہ ہے کہ یہ جرمانے کسی ایک میچ کی غیر معمولی صورتحال کا نتیجہ نہیں بلکہ تین الگ الگ سیریز، مختلف حریفوں اور مختلف کنڈیشنز میں مسلسل دہرائے گئے ہیں۔

پاکستان کے سب سے پہلے مئی 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں 8 پوائنٹس کاٹے گئے۔اس کے بعد ستمبر 2026 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں مزید 11 پوائنٹس کی کٹوتی ہوئی، جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے 5 پوائنٹس کاٹ لیے گئے۔ یوں تین میچوں میں مجموعی طور پر 24 پوائنٹس ضائع ہوئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر  پر تنزلی:

سلو اوور ریٹ کی ان کٹوتیوں کے براہِ راست اثرات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں واضح نظر آ رہے ہیں، جہاں 9 ٹیموں کے مقابلے میں پاکستان اس وقت 16 پوائنٹس اور 12.12 پوائنٹس پرسنٹیج (PCT) کے ساتھ سب سے نچلے یعنی نویں نمبر پر موجود ہے۔

موجودہ سائیکل میں پاکستان نے اب تک 11 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کی، 7 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔

Watch Live Public News