انٹرٹینمٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، GTA 6 نے ریلیز کے پہلے ہی دن  2ارب ڈالر سے زائد کما لیے

انٹرٹینمٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، GTA 6 نے ریلیز کے پہلے ہی دن  2ارب ڈالر سے زائد کما لیے

(ویب ڈیسک) 13 برس کے طویل انتظار اور متعدد تاخیر کے بعد جمعرات کو ریلیز ہونے والی معروف ویڈیو گیم 'گرینڈ تھیفٹ آٹو 6' (Grand Theft Auto 6) نے ریلیز ہوتے ہی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڈ پاش پاش کر دیے ہیں اور اندازوں کے مطابق یہ تاریخ کا سب سے بڑا انٹرٹینمنٹ لانچ بن گیا ہے۔

پہلے ہی دن 2.36 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمائی:

سینسر ٹاور کے مطابق ' جی ٹی اے 6' کے پری آرڈرز اور پہلے دن کی فروخت مجموعی طور پر 2 کروڑ 45 لاکھ  یونٹس سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے گیم نے تقریباً 2 ارب 36 کروڑ ڈالر  کما لیے ہیں۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں سال کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ' اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے' نے سینما گھروں میں اپنی پوری نمائش کے دوران 2.5 ارب ڈالر کمائے تھے۔

گیم ساز کمپنی راک اسٹار اور اس کی بنیادی کمپنی ٹیک ٹو نے تاحال فروخت کے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے، تاہم انہوں نے گیم کی طلب کو "بے مثال" قرار دیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ' جی ٹی اے 6' کی تیاری پر 1 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئی ہے، جو اسے تاریخ کی مہنگی ترین ویڈیو گیم بناتی ہے۔

گیم کی فروخت کا تقریباً تین چوتھائی (75 فیصد) حصہ پلے اسٹیشن 5 (PS5) کے صارفین نے خریدا ہے، جبکہ باقی حصہ ایکس باکس (Xbox) پر فروخت ہوا ہے۔

گیم کی کہانی امریکی ریاست فلوریڈا سے متاثر خیالی ریاست 'لیونیڈا' (Leonida) کے گرد گھومتی ہے، جس میں پہلی بار مرکزی کردار لوسیا (Lucia) اور اس کا ساتھی جیسن (Jason) دکھائے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ ٹریفک کے ریکارڈ، تبصرے اور پابندیاں:

جمعرات کی نصف شب گیم ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں گیمرز رات بھر جاگتے رہے اور کئی افراد نے اگلے دن دفتر سے چھٹی لے لی۔ گیم کی 212 جی بی (GB) کی بھاری فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے باعث برطانیہ میں ورجن میڈیا او ٹو (Virgin Media O2) کے شام کے انٹرنیٹ ٹریفک کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفریحی ویب سائٹ آئی جی این (IGN) نے اسے ایک "بے مثال شاہکار" قرار دیا ہے، جبکہ سینسر ٹاور کے مطابق یہ گیم دیگر سنگل پلیئر گیمز پر صارفین کے وقت میں 10 فیصد کمی لائے گی۔

دوسری جانب گیم کے بولڈ اور گرافک مواد کی وجہ سے جاپان میں اس پر سنسرشپ عائد کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ جی ٹی اے گیمز کی طرح مین لینڈ چین میں اس کی فروخت کی اجازت نہیں دی گئی۔

پی سی (PC) ورژن:

مارکیٹ ریسرچ فرم نیکو پارٹنرز (Niko Partners) کے مطابق رواں سال کے اختتام تک ' جی ٹی اے 6' کی عالمی فروخت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ (جبکہ افراطِ زر کے حساب سے تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم 1939 کی 'گون ود دی ونڈ' ہے جس نے 4.5 ارب ڈالر کمائے تھے)۔

راک اسٹار اسٹوڈیو نے ابھی تک اس کے پی سی (PC) ورژن یا ملٹی پلیئر موڈ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، جس سے کمپنی کو آنے والے برسوں میں اربوں ڈالر کی مزید آمدنی متوقع ہے۔

Watch Live Public News